پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین میں ٹائٹل کی فیصلہ کن جنگ

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین میں ٹائٹل کی فیصلہ کن جنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا سب سے بڑا مقابلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

فائنل میچ سے قبل شائقین کے لیے ایک شاندار اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان کے معروف فنکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس کے ذریعے ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹرافی جتوائے، اور ان کی ٹیم مثبت مومنٹم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی دباؤ کے بغیر بہترین کھیل پیش کریں گے۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے کپتان لبوشین نے اپنی ٹیم کے اعتماد کو کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی سفر طے کیا ہے اور اب کوشش ہوگی کہ اس مہم کا اختتام ٹائٹل جیت کر کیا جائے۔

دونوں ٹیموں نے پورے سیزن میں متاثر کن کارکردگی دکھائی، جس کے باعث آج کا فائنل شائقین کرکٹ کے لیے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ بن چکا ہے۔ اب نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ پی ایس ایل 11 کا تاج کس ٹیم کے سر سجے گا۔

Popular Posts

مزید خبریں