پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہو کر 4508 ڈالر پر آ گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 2200 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1889 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8034 روپے پر برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتیں عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی طلب و رسد کے مطابق اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ سونا عام طور پر غیر یقینی حالات میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت اسے عالمی ریٹ سے فی اونس 20 ڈالر زیادہ رکھا گیا ہے۔


Popular Posts

مزید خبریں