گل پلازہ ریکوری آپریشن، میزنائن فلور کی دکان سے 30 کے قریب لاشیں ملنے کی تصدیق

گل پلازہ ریکوری آپریشن، میزنائن فلور کی دکان سے 30 کے قریب لاشیں ملنے کی تصدیق

کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے بعد جاری ریکوری آپریشن کے دوران میزنائن فلور پر قائم ایک دکان سے 25 سے 30 کے قریب لاشیں ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق میزنائن فلور سے تقریباً 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 63 بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ لاشیں میزنائن فلور پر موجود “دبئی کراکری” نامی دکان سے ملی ہیں اور زیادہ تر لاشیں جھلسنے کے باعث شدید متاثرہ حالت میں ہیں۔ ریکوری ٹیمیں عمارت کے مختلف حصوں میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اندر موجود اہلکاروں کے لئے موبائل فون لے جانے پر پابندی رکھی گئی ہے تاکہ تصاویر یا ویڈیوز باہر نہ جائیں۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق ریکوری آپریشن مسلسل جاری ہے اور تمام ٹیمیں سرگرم ہیں۔ ان کے بیان کے مطابق میزنائن فلور سے بعض متاثرین کی باقیات بھی ملی ہیں، جبکہ دکانداروں نے ریکوری کے عمل میں عملی تعاون کیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے انسانی اعضا اور باقیات ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ فوری طور پر طے کرنا ممکن نہیں کہ یہ باقیات کتنے افراد سے تعلق رکھتی ہیں۔ برآمد ہونے والی باقیات کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ طبی اور قانونی عمل مکمل کیا جا سکے۔

پولیس سرجن کے مطابق ملنے والی انسانی باقیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آج ملنے والی باقیات نئی ہیں یا پہلے سے برآمد شدہ لاشوں سے متعلق ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تفصیلی جانچ کے بعد واضح رپورٹ دے گی۔

Popular Posts

مزید خبریں