سکس پیک ایبس کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ماہرین نے آسان طریقے بتا دیے

سکس پیک ایبس کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ماہرین نے آسان طریقے بتا دیے

سکس پیک ایبس حاصل کرنا بہت سے افراد کا خواب ہوتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق صرف ورزش ہی نہیں بلکہ متوازن غذا اور چند بری عادات سے پرہیز بھی اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرینِ صحت اور فٹنس ٹرینرز کا کہنا ہے کہ پیٹ کے پٹھوں کو نمایاں کرنے کے لیے جسم میں اضافی چربی کم کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس، زیادہ چینی، تلی ہوئی اشیا اور ضرورت سے زیادہ فاسٹ فوڈ سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ورزش، کارڈیو ایکسرسائز، واک، دوڑ اور ایبز کی مخصوص مشقیں جسمانی چربی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پروٹین سے بھرپور غذا، سبزیاں، پھل اور مناسب مقدار میں پانی کا استعمال بھی ضروری ہے۔

فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ ناکافی نیند اور مسلسل ذہنی دباؤ بھی وزن کم کرنے کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی معیاری نیند لینا مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ سکس پیک ایبس چند دنوں یا ہفتوں میں حاصل نہیں کیے جا سکتے بلکہ اس کے لیے مستقل مزاجی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کو معمول بنانا ضروری ہے۔ مناسب طرزِ زندگی اپنانے سے نہ صرف جسمانی ساخت بہتر ہوتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں