تلک ورما امپائر سے الجھ پڑے، سنسنی خیز میچ میں تنازع

تلک ورما امپائر سے الجھ پڑے، سنسنی خیز میچ میں تنازع

Tilak Varma انڈیا اے اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراض ہو کر بحث کرتے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انڈیا اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 265 رنز بنائے اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا اے کی ٹیم بھی زبردست مقابلے کے بعد 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے باعث میچ برابر ہوگیا۔

اختتامی اوور میں تنازع اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی کپتان تلک ورما نے امپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ آخری گیند پر ہونے والے رن آؤٹ میں بیٹر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش نہیں کی، اس لیے رن کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے۔

تاہم امپائرز نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا اور میچ برابر قرار دیا گیا۔

بعد ازاں سپر اوور میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔

Popular Posts

مزید خبریں