بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 12 شدت پسند ہلاک

بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 12 شدت پسند ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بارکزئی اخوندخیل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ کے نتیجے میں 12 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب دہشت گردوں نے علاقے میں حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے باوجود اضافی نفری بہادری کے ساتھ تھانے تک پہنچنے میں کامیاب رہی، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے مزید اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں۔

جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ریٹائرڈ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت ایک بچہ زخمی ہوا، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب Counter Terrorism Department Punjab نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک مبینہ نیٹ ورک کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، جھنگ، چنیوٹ، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں ایک خطرناک کمانڈر سمیت 13 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

Popular Posts

مزید خبریں