جیولری مارکیٹوں میں چھاپوں پر تاجروں کے سنگین الزامات، ایف آئی اے اہلکاروں پر بھیس بدل کر کارروائی کا دعویٰ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد کُم کُم نے الزام عائد کیا ہے کہ جیولری مارکیٹوں میں بعض ایف آئی اے اہلکار بھیس بدل کر آتے ہیں اور مبینہ طور پر غیر منصفانہ کارروائیاں کرتے ہوئے نقصان پہنچاتے ہیں۔ کراچی میں صرافہ مارکیٹ میں چھاپوں کے خلاف منعقدہ ہنگامی پریس […]
روس کی ایران کو جدید ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش، برطانوی جریدے کا دعویٰ

ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے ایران کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسے ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جنہیں روایتی الیکٹرانک جنگی نظام کے ذریعے جام کرنا مشکل ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ڈرونز میں آپٹک فائبر سے کنٹرول کیے جانے والے جدید […]
صدر ٹرمپ دورۂ چین پر روانہ، ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی چینی قیادت کے ساتھ ایران، خطے کی کشیدہ صورتحال اور دیگر عالمی امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ […]
پنجاب میں تعلیمی نصاب میں حب الوطنی اور ’’معرکہ حق‘‘ کے مضامین شامل کرنے پر اتفاق

پنجاب حکومت نے تعلیمی نصاب میں حب الوطنی اور ’’معرکہ حق‘‘ سے متعلق مضامین شامل کرنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے، جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی اس موضوع پر خصوصی پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی […]
ایران جنگ میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان؟ کانگریس رکن کے بیان میں 39 طیاروں کی تباہی کا دعویٰ

امریکی رکن کانگریس ایڈورڈ کیس کے ایک بیان کے بعد ایران کے ساتھ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کے ممکنہ نقصانات سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے، جس میں 39 امریکی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی میں ہونے والی ایک خصوصی سماعت کے دوران […]
میٹرک پاس خواتین کے لیے مفت لیپ ٹاپ اور ماہانہ وظیفہ، پنجاب حکومت کا “ای لرن شی ارن” پروگرام

پنجاب حکومت نے خواتین کو ڈیجیٹل ہنر سے آراستہ کرنے اور انہیں آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے “ای لرن شی ارن” کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اہل خواتین کو مفت لیپ ٹاپ، ماہانہ وظیفہ اور آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی۔ حکام […]
سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری سفر کا معاہدہ نافذ

سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری سفر کا معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک بغیر ویزا سفر کر سکیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ پیر کے روز سے نافذ العمل ہوا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان […]
کراچی میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز، 18 لاکھ بچوں کو تحفظ دینے کا ہدف

کراچی میں حکومتِ سندھ نے پولیو کے خلاف تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ خصوصی مہم شہر کی 89 ہائی رسک یونین کونسلز میں جاری ہے۔ حکام کے مطابق 12 سے 24 مئی تک چلنے والی اس مہم کے دوران تقریباً 18 لاکھ بچوں […]
مہنگائی کا نیا طوفان، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیداواری لاگت اور مارکیٹ میں طلب و رسد کے دباؤ کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، جس […]
ایک ہی درخت پر 14 اقسام کے آم، بھارتی کسان کا حیرت انگیز تجربہ

بھارت میں ایک کسان نے غیر معمولی تجربہ کرتے ہوئے ایک ہی آم کے درخت پر 14 مختلف اقسام کے آم اگا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ انوکھا کارنامہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع میں کسان اوکا بھائی بھٹی نے انجام دیا، جنہوں نے جدید گرافٹنگ تکنیک اور باغبانی کے سائنسی طریقوں […]