ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیکس میں نمایاں کمی

ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیکس میں نمایاں کمی

وفاقی حکومت نے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بیرونِ ملک ٹرانزیکشنز پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی بینکوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بیرونِ ملک یا بین الاقوامی آن لائن پلیٹ فارمز پر کی جانے والی ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے صرف 0.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد بیرونِ ملک سفر کے دوران ہوٹلنگ، شاپنگ اور دیگر اخراجات کیلئے کارڈ استعمال کرنے والے صارفین پر ٹیکس کا بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔

اسی طرح وہ افراد اور کمپنیاں جو بین الاقوامی سافٹ ویئرز، آن لائن ٹولز یا کلاؤڈ سروسز کی سبسکرپشنز کیلئے اپنے بینک کارڈز استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی بھاری ٹیکسز سے ریلیف ملے گا۔

عالمی ای کامرس ویب سائٹس سے خریداری کرنے والے صارفین کیلئے بھی بین الاقوامی ادائیگیاں پہلے کے مقابلے میں زیادہ سستی ہو جائیں گی۔

معاشی ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قانونی بینکاری نظام کو فروغ ملے گا جبکہ لوگ حوالہ اور ہنڈی کے بجائے باضابطہ بینکنگ چینلز کے استعمال کو ترجیح دیں گے۔

Popular Posts

مزید خبریں