فیفا نے ایران کو ورلڈ کپ 2026 شرکت یقینی بنانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی

فیفا نے ایران کو ورلڈ کپ 2026 شرکت یقینی بنانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی

فیفا نے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت سے متعلق پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ایرانی فٹبال حکام کو مذاکرات کے لیے اپنے ہیڈکوارٹرز مدعو کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل ایران کی ممکنہ شرکت پر جاری بحث کے تناظر میں عالمی فٹبال تنظیم نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو زیورخ میں بات چیت کی پیشکش کی ہے تاکہ تمام انتظامی اور سفری معاملات کو بروقت حتمی شکل دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کو ورلڈ کپ تیاریوں اور شرکت سے متعلق امور پر مشاورت کے لیے مقررہ تاریخ تک فیفا ہیڈکوارٹرز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے بھی حالیہ بیان میں واضح کیا کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق حصہ لے گا اور ٹیم کے میچز امریکا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

ایران گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے ساتھ شامل ہے، جبکہ ٹیم اپنی مہم کا آغاز جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فیفا کی یہ پیش رفت عالمی سطح پر کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھنے اور ٹورنامنٹ کی شفافیت برقرار رکھنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

Popular Posts

مزید خبریں

No Content Available