لانگ مارچ ملتوی کرنے پر پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت میں اختلافات

لانگ مارچ ملتوی کرنے پر پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت میں اختلافات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو 27 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ملتوی کیے جانے پر پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان (TTAP) کی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ذرائع کے مطابق اتحاد کی قیادت کو لانگ مارچ کی تاریخ مؤخر کرنے کے فیصلے سے مکمل طور پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے مارچ اور اسے مؤخر کرنے کے معاملے پر مناسب مشاورت نہیں کی گئی۔

تحریک کے مطابق لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے مؤثر رابطہ کاری، انتظامی اور مالی کمیٹیاں بھی تشکیل نہیں دی گئیں، جبکہ مارچ کے روٹ اور دیگر انتظامات سے متعلق بھی اتحادی قیادت کو مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف ہے کہ لانگ مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے بھی 27 ستمبر کے مارچ کو مؤخر کرنے کے فیصلے پر اختلاف کیا اور اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا تھا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے لانگ مارچ کی تاریخ اور فیصلوں میں اتحادی جماعتوں سے مزید مشاورت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں