نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی

نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی

کھٹمنڈو: نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے تین روز تک ملبے تلے دبی 6 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا، جسے معجزانہ ریسکیو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بچی کو نیپال کے ضلع راسووا کے علاقے تِمُورے میں مٹی اور ملبے کے نیچے سے نکالا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں نے ملبے کے نیچے سے بچی کی ہلکی آوازیں سنیں، جس کے بعد فوری طور پر کھدائی شروع کی گئی۔

ریسکیو ٹیم نے بچی کو بحفاظت باہر نکالنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم بعد میں اس کی حالت کو مزید طبی نگرانی کی ضرورت پیش آئی اور اسے بہتر علاج کے لیے کھٹمنڈو منتقل کر دیا گیا۔

نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں