لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سیٹ اپ میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کے معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن، جو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، اب ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بھی کام کریں گے اور انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ سے قبل قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کی توقع ہے۔
مائیک ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مئی 2025 میں قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ ہیسن کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کو پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ میں ممکنہ بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔










