سوتے وقت خاتون کے منہ میں زندہ چمگادڑ گھسنے کی کوشش، خوفناک واقعہ

سوتے وقت خاتون کے منہ میں زندہ چمگادڑ گھسنے کی کوشش، خوفناک واقعہ

امریکا: ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ سوتے ہوئے ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ وہ گھبرا کر جاگ اٹھیں۔ ان کے مطابق ایک زندہ چمگادڑ ان کے منہ میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ڈاکٹر کرسٹا ایڈل مین نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ خواب دیکھ رہی ہیں اور کوئی چھوٹا سا جانور ان کے منہ کے قریب ہے، تاہم آنکھ کھلنے پر انہوں نے محسوس کیا کہ وہ دراصل چمگادڑ ہے۔

خاتون نے چمگادڑ کو پکڑ کر محفوظ کیا تاکہ اس کا ریبیز کے لیے ٹیسٹ کرایا جا سکے۔ بعد ازاں انہیں احتیاطاً ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین اور دیگر طبی علاج بھی دیا گیا۔ ٹیسٹ میں چمگادڑ ریبیز سے متاثر نہیں نکلا۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ چمگادڑ کے دانت بہت چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے اس کے کاٹنے کا نشان نظر نہ آنا بھی خطرے کو ختم نہیں کرتا۔ اگر کوئی شخص سو کر اٹھے اور کمرے میں چمگادڑ موجود ہو تو فوری طور پر طبی ماہرین یا محکمہ صحت سے رابطہ کرنا چاہیے۔

Popular Posts

No Content Available

مزید خبریں